حدیث نمبر: 1891
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ أَصْبَحَ مِنْكُمُ الْيَوْمَ صَائِمًا؟» قَالَ أَبُو بكر: أَنا قَالَ: «فن تَبِعَ مِنْكُمُ الْيَوْمَ جِنَازَةً؟» قَالَ أَبُو بَكْرٍ: أَنَا. قَالَ: «فَمَنْ أَطْعَمَ مِنْكُمُ الْيَوْمَ مِسْكِينًا؟» قَالَ أَبُو بَكْرٍ: أَنَا. قَالَ: «فَمَنْ عَادَ مِنْكُمُ الْيَوْمَ مَرِيضًا؟» . قَالَ أَبُو بَكْرٍ: أَنَا. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَا اجْتَمَعْنَ فِي امْرِئٍ إِلَّا دَخَلَ الْجَنَّةَ» . رَوَاهُ مُسلم
الشیخ عبدالستار الحماد
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’آج تم میں سے کون روزے سے ہے؟‘‘ ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: میں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’آج تم میں سے کون جنازے کے ساتھ شریک ہوا؟‘‘ ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: میں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’آج تم میں سے کس نے مسکین کو کھانا کھلایا؟‘‘ ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا، میں نے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’آج تم میں سے کس نے مریض کی عیادت کی؟‘‘ ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: میں نے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’جس شخص میں یہ خصلتیں جمع ہو جائیں تو وہ جنت میں داخل ہو جائے گا۔ ‘‘ رواہ مسلم۔