کتب حدیثمشكوة المصابيحابوابباب: فطرہ کے واجب ہونے کا مسئلہ
حدیث نمبر: 1819
عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَ مُنَادِيًا فِي فِجَاجِ مَكَّةَ: «أَلَا إِنَّ صَدَقَةَ الْفِطْرِ وَاجِبَةٌ عَلَى كُلِّ مُسْلِمٍ ذَكَرٍ أَوْ أُنْثَى حُرٍّ أَوْ عَبْدٍ صَغِيرٍ أَوْ كَبِيرٍ مُدَّانِ مِنْ قَمْحٍ أَوْ سِوَاهُ أَوْ صَاع من طَعَام» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ
الشیخ عبدالستار الحماد
عمرو بن شعیب اپنے والد سے اور انہوں نے اپنے دادا سے روایت کی کہ نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ایک منادی کرنے والے کو مکہ کے بازاروں میں بھیجا کہ وہ اعلان کرے: ’’سن لو! صدقہ فطر دو مد (تقریباً سوا کلو) گندم یا ایک صاع دوسرا اناج ہر مسلمان مرد و زن، آزاد و غلام اور چھوٹے بڑے پر واجب ہے۔ ‘‘ ضعیف۔
حوالہ حدیث مشكوة المصابيح / كتاب الزكاة / حدیث: 1819
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: لم تتمّ دراسته , شیخ زبیر علی زئی: إسناده ضعيف
تخریج حدیث ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه الترمذي (674 و قال: غريب حسن.) ¤٭ ابن جريج مدلس و عنعن.»