حدیث نمبر: 543
وَعَن قيس بن عَاصِم: أَنَّهُ أَسْلَمَ فَأَمَرَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَغْتَسِلَ بِمَاءٍ وَسِدْرٍ. رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَأَبُو دَاوُدَ وَالنَّسَائِيُّ
الشیخ عبدالستار الحماد
قیس بن عاصم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے اسلام قبول کیا تو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں حکم دیا کہ وہ پانی میں بیری کے پتے ڈال کر غسل کریں۔ صحیح، رواہ الترمذی و ابوداؤد و النسائی۔