حدیث نمبر: 526
عَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «فُضِّلْنَا عَلَى النَّاسِ بِثَلَاثٍ جُعِلَتْ صُفُوفُنَا كَصُفُوفِ الْمَلَائِكَةِ وَجُعِلَتْ لَنَا الْأَرْضُ كلهَا مَسْجِدا وَجعلت تربَتهَا لنا طَهُورًا إِذَا لَمْ نَجِدِ الْمَاءَ» . رَوَاهُ مُسْلِمٌ
الشیخ عبدالستار الحماد
حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’ہمیں باقی امتوں پر تین چیزوں سے فضیلت دی گئی ہے، ہماری صفوں کو فرشتوں کی صفوں جیسا قرار دیا گیا، ہمارے لیے ساری زمین مسجد قرار دی گئی اور اس کی مٹی کو، جب ہم پانی نہ پائیں، باعث طہارت بنایا گیا۔ ‘‘ رواہ مسلم۔