کتب حدیث ›
مشكوة المصابيح › ابواب
› باب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا دباغت سے پاک کی گئی مشک سے پانی مانگنا
حدیث نمبر: 511
وَعَن سَلمَة ابْن المحبق: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي غَزْوَة تَبُوك أَتَى على بَيْتٍ فَإِذَا قِرْبَةٌ مُعَلَّقَةٌ فَسَأَلَ الْمَاءَ فَقَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّهَا مَيْتَةٌ: «فَقَالَ دِبَاغُهَا طهورها» . رَوَاهُ أَحْمد وَأَبُو دَاوُد
الشیخ عبدالستار الحماد
سلمہ بن محبق رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ غزوہ تبوک کے موقع پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک گھرانے کے پاس تشریف لائے تو وہاں ایک مشکیزہ لٹک رہا تھا، آپ نے پانی طلب کیا، تو انہوں نے آپ سے عرض کیا، اللہ کے رسول! یہ تو مردار ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’اسے رنگ دینا ہی اس کی طہارت ہے۔ ‘‘ ضعیف۔