حدیث نمبر: 500
وَعَنْ سَوْدَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَتْ: مَاتَتْ لَنَا شَاةٌ فَدَبَغْنَا مَسْكَهَا ثُمَّ مَا زِلْنَا نَنْبِذُ فِيهِ حَتَّى صَارَ شنا. رَوَاهُ البُخَارِيّ
الشیخ عبدالستار الحماد
نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زوجہ محترمہ سودہ رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں، ہماری بکری مر گئی تو ہم نے اس کی کھال کو رنگ لیا، پھر ہم اس میں نبیذ تیار کرتے رہے حتیٰ کہ وہ بوسیدہ ہو گئی۔ رواہ البخاری۔