کتب حدیثمشكوة المصابيحابوابباب: دباغت والے چمڑے سے فائدہ اٹھانا ، بروایت بخاری
حدیث نمبر: 499
وَعَن ابْن عبَّاس قَالَ: تُصُدِّقَ عَلَى مَوْلَاةٍ لِمَيْمُونَةَ بِشَاةٍ فَمَاتَتْ فَمَرَّ بِهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: «هَلَّا أَخَذْتُمْ إِهَابَهَا فَدَبَغْتُمُوهُ فَانْتَفَعْتُمْ بِهِ» فَقَالُوا: إِنَّهَا مَيْتَةٌ فَقَالَ: «إِنَّمَا حُرِّمَ أكلهَا»
الشیخ عبدالستار الحماد
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میمونہ رضی اللہ عنہ کی آزاد کردہ لونڈی کو صدقہ کے طور پر ایک بکری دی گئی، پس وہ مر گئی، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اس کے پاس سے گزرے تو فرمایا: ’’تم نے اس کی کھال کیوں نہ اتار لی، پس تم اسے رنگ دیتے اور اس سے فائدہ اٹھاتے۔ ‘‘ انہوں نے عرض کیا، یہ تو مردار ہے۔ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ’’صرف اس کا کھانا حرام قرار دیا گیا ہے۔ ‘‘ متفق علیہ۔
حوالہ حدیث مشكوة المصابيح / كتاب الطهارة / حدیث: 499
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: مُتَّفق عَلَيْهِ , شیخ زبیر علی زئی: متفق عليه
تخریج حدیث ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (1492) و مسلم (100 / 363)»