کتب حدیث ›
مشكوة المصابيح › ابواب
› باب: شیرخوار بچے کا نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی گود میں پیشاب کرنا
حدیث نمبر: 497
وَعَن أم قيس بنت مُحصن: أَنَّهَا أَتَتْ بِابْنٍ لَهَا صَغِيرٍ لَمْ يَأْكُلِ الطَّعَامَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَجْلَسَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حِجْرِهِ فَبَالَ عَلَى ثَوْبِهِ فَدَعَا بِمَاء فنضحه وَلم يغسلهُ
الشیخ عبدالستار الحماد
ام قیس بنت محصن رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ اپنے چھوٹے شیر خوار بیٹے کو لے کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے اپنی گود میں بٹھا لیا، اس نے آپ کے کپڑے پر پیشاب کر دیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پانی منگا کر اس پر چھڑک دیا اور اسے دھویا نہیں۔ متفق علیہ۔