کتب حدیث ›
مشكوة المصابيح › ابواب
› باب: درندوں کے پینے کے بعد بچے ہوئے پانی کا خلاصہ ، بروایت مؤطا امام مالک
حدیث نمبر: 487
وَزَاد رزين قَالَ: زَاد بعض الروَاة فِي قَول عمر: وَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «لَهَا مَا أَخَذَتْ فِي بُطُونِهَا وَمَا بَقِي فَهُوَ لنا طهُور وشراب»
الشیخ عبدالستار الحماد
رزین نے کہا: بعض راویوں نے عمر رضی اللہ عنہ کے قول میں یہ اضافہ نقل کیا ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ’’جو ان (درندوں) کے پیٹ میں چلا گیا، وہ ان کا، اور جو بچ رہا وہ ہمارے لیے پاک ہے اور باعث طہارت اور پینے کے لائق ہے۔ ‘‘ لااصل لہ، رواہ رزین لم اجدہ۔