حدیث نمبر: 443
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عَلَيْهِ وَسلم: «تَحت كل شَعْرَة جَنَابَةٌ فَاغْسِلُوا الشَّعْرَ وَأَنْقُوا الْبَشْرَةَ» . رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَالتِّرْمِذِيُّ وَابْنُ مَاجَهْ وَقَالَ التِّرْمِذِيُّ: هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ وَالْحَارِثُ بْنُ وَجِيهٍ الرَّاوِي وَهُوَ شيخ لَيْسَ بذلك
الشیخ عبدالستار الحماد
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’ہر بال کے نیچے جنابت ہے، بال دھوؤ اور جسم کو صاف کرو۔ ‘‘ ضعیف۔ ابوداؤد، ترمذی، ابن ماجہ۔ امام ترمذی ؒ نے فرمایا: یہ حدیث غریب ہے، حارث بن وجیہ راوی عمر رسیدہ ہے، اور اس کی روایت کی توثیق نہیں کی جا سکتی۔