حدیث نمبر: 378
وَعَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا قَامَ لِلتَّهَجُّدِ مِنَ اللَّيْلِ يَشُوصُ فَاهُ بِالسِّوَاكِ
الشیخ عبدالستار الحماد
حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، جب نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رات تہجد کے لیے اٹھتے تو آپ مسواک سے اپنے منہ کو صاف کرتے۔ متفق علیہ۔