حدیث نمبر: 353
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُغَفَّلٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا يَبُولَنَّ أَحَدُكُمْ فِي مُسْتَحَمِّهِ ثُمَّ يَغْتَسِلُ فِيهِ أَوْ يَتَوَضَّأُ فِيهِ فَإِنَّ عَامَّةَ الْوَسْوَاسِ مِنْهُ» . رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَالتِّرْمِذِيُّ وَالنَّسَائِيُّ إِلَّا أَنَّهُمَا لم يذكرَا: «ثمَّ يغْتَسل فِيهِ أويتوضأ فِيهِ»
الشیخ عبدالستار الحماد
عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’تم میں سے کوئی اپنے غسل خانے میں پیشاب نہ کرے، پھر وہ اس میں غسل کرے یا وضو کرے، کیونکہ زیادہ تر وسوسے اسی (پیشاب) سے ہوتے ہیں۔ ‘‘ ابوداؤد، ترمذی، نسائی۔ البتہ ان دونوں نے ’’پھر اس میں غسل کرے یا وضو کرے۔ ‘‘ کے الفاظ ذکر نہیں کیے۔ ضعیف۔