کتب حدیثمشكوة المصابيحابوابباب: بیت الخلاء میں مقدس اشیاء نہ لے جائی جائیں
حدیث نمبر: 343
عَنْ أَنَسٍ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا دَخَلَ الْخَلَاءَ نَزَعَ خَاتَمَهُ. رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَالنَّسَائِيُّ وَالتِّرْمِذِيُّ وَقَالَ: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ غَرِيبٌ وَقَالَ أَبُو دَاوُدَ: هَذَا حَدِيثٌ مُنْكَرٌ. وَفِي رِوَايَتِهِ وَضَعَ بَدَلَ نزع
الشیخ عبدالستار الحماد
انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم جب بیت الخلا میں جانے کا ارادہ فرماتے تو آپ اپنی انگوٹھی اتار دیتے۔ اسے ابوداؤد، نسائی اور ترمذی نے روایت کیا ہے۔ اور امام ترمذی ؒ نے فرمایا: یہ حدیث حسن صحیح غریب ہے، اور ابوداؤد ؒ نے فرمایا: یہ روایت منکر ہے، ان کی روایت میں ((نزع)) کے بجائے ((وضع)) کا لفظ ہے۔ ضعیف۔
حوالہ حدیث مشكوة المصابيح / كتاب الطهارة / حدیث: 343
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: ضَعِيف , شیخ زبیر علی زئی: إسناده ضعيف
تخریج حدیث ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه أبو داود (19) والنسائي (8/ 178 ح 5216) والترمذي (1746) [وابن ماجه: 303]¤٭ ابن جريج مدلس و عنعن .»