حدیث نمبر: 323
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُقَبِّلُ بَعْضَ أَزْوَاجِهِ ثُمَّ يُصَلِّي وَلَا يَتَوَضَّأُ. رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَالتِّرْمِذِيُّ وَالنَّسَائِيُّ وَابْنُ مَاجَهْ. وَقَالَ التِّرْمِذِيُّ: لَا يَصِحُّ عِنْدَ أَصْحَابِنَا بِحَالٍ إِسْنَادُ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ وَأَيْضًا إِسْنَادُ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ عَنْهَا وَقَالَ أَبُو دَاوُدَ: هَذَا مُرْسل وَإِبْرَاهِيم التَّيْمِيّ لم يسمع من عَائِشَة
الشیخ عبدالستار الحماد
عائشہ رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں: نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی کسی زوجہ محترمہ کا بوسہ لے لیا کرتے تھے، پھر آپ نماز پڑھتے اور وضو نہیں کرتے تھے۔ اور امام ترمذی ؒ نے فرمایا: عروہ عن عائشہ رضی اللہ عنہ ، اور ابراہیم التیمی عن عائشہ رضی اللہ عنہ کی سند سے یہ حدیث ہمارے اصحاب کے ہاں صحیح نہیں، اور ابوداؤد ؒ نے فرمایا: یہ حدیث مرسل ہے، اور ابراہیم التیمی نے عائشہ رضی اللہ عنہ سے نہیں سنا۔ ضعیف۔