حدیث نمبر: 320
وَعَن طلق بن عَليّ قَالَ: سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ مَسِّ الرَّجُلِ ذَكَرَهُ بَعْدَمَا يَتَوَضَّأُ. قَالَ: «وَهَلْ هُوَ إِلَّا بَضْعَةٌ مِنْهُ» . رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَالتِّرْمِذِيُّ وَالنَّسَائِيُّ وَرَوَى ابْنُ مَاجَهْ نَحوه قَالَ الشَّيْخُ الْإِمَامُ مُحْيِي السُّنَّةِ رَحِمَهُ اللَّهُ: هَذَا مَنْسُوخٌ لِأَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ أَسْلَمَ بَعْدَ قدوم طلق
الشیخ عبدالستار الحماد
طلق بن علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، آدمی کے وضو کر لینے کے بعد اپنی شرم گاہ کو ہاتھ لگانے کے متعلق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے مسئلہ دریافت کیا گیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’وہ (شرم گاہ) بھی اس کے گوشت کا ایک ٹکڑا ہے۔ ‘‘ الشیخ الامام محی السنہ ؒ نے فرمایا: یہ منسوخ ہے، کیونکہ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ طلق رضی اللہ عنہ کی آمد کے بعد مسلمان ہوئے۔ صحیح، رواہ ابوداؤد (182) و الترمذی (85) و النسائی (1 / 101 ح 165) و ابن ماجہ (483)۔