حدیث نمبر: 319
وَعَن بسرة قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِذَا مَسَّ أَحَدُكُمْ ذَكَرَهُ فَلْيَتَوَضَّأْ» . رَوَاهُ مَالِكٌ وَأَحْمَدُ وَأَبُو دَاوُدَ وَالتِّرْمِذِيُّ وَالنَّسَائِيُّ وَابْنُ مَاجَه والدارمي
الشیخ عبدالستار الحماد
بسرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’جب تم میں سے کوئی اپنی شرم گاہ کو ہاتھ لگائے تو وہ وضو کرے۔ ‘‘ صحیح، رواہ مالک (1 /42 ح 88) و احمد (6 / 406، 407 ح 27836، 27838) و ابوداؤد (181) و الترمذی (82) و النسائی (1 / 100 ح 163) و ابن ماجہ (479) و الدارمی (1 / 184 ح 730)۔