حدیث نمبر: 314
وَعَن عَليّ بن طلق قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسلم: «إِذا فسا أحدكُم فَليَتَوَضَّأ وَلَا تأتو النِّسَاءَ فِي أَعْجَازِهِنَّ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَأَبُو دَاوُدَ
الشیخ عبدالستار الحماد
علی بن طلق رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’جب تم میں کوئی آواز کے بغیر ہوا خارج کرے تو وہ وضو کرے، اور تم عورتوں سے ان کی پیٹھ میں مجامعت نہ کرو۔ ‘‘ اسنادہ حسن، رواہ الترمذی (1164) و ابوداود (205) و ابن حبان (203)۔