حدیث نمبر: 308
وَعَنْ بُرَيْدَةَ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى الصَّلَوَات يَوْم الْفَتْح بِوضُوء وَاحِد وَمسح عل خُفَّيْهِ فَقَالَ لَهُ عُمَرُ: لَقَدْ صَنَعْتَ الْيَوْمَ شَيْئًا لَمْ تَكُنْ تَصْنَعُهُ فَقَالَ: «عَمْدًا صَنَعْتُهُ يَا عمر» . رَوَاهُ مُسلم
الشیخ عبدالستار الحماد
بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فتح مکہ کے روز ایک وضو سے (متعدد) نمازیں پڑھیں اور موزوں پر مسح کیا، تو عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا، آپ نے اس طرح پہلے تو کبھی نہیں کیا تھا؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’عمر! میں نے عمداً ایسے کیا ہے۔ ‘‘ رواہ مسلم۔