کتب حدیثمشكوة المصابيحابوابباب: کلام نبوی صلی اللہ علیہ وسلم
حدیث نمبر: 195
‏‏‏‏وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «كَلَامِي لَا يَنْسَخُ كَلَامَ اللَّهِ وَكَلَامُ اللَّهِ يَنْسَخُ كَلَامِي وَكَلَامُ اللَّهِ يَنْسَخُ بعضه بَعْضًا»
الشیخ عبدالستار الحماد
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ نے فرمایا: ’’میرا کلام، اللہ کے کلام کو منسوخ نہیں کر سکتا، جبکہ اللہ کا کلام میرے کلام کو منسوخ کر سکتا ہے اور اور اللہ کا کلام ایک دوسرے کو منسوخ کر سکتا ہے۔ ‘‘ اس کو دارقطنی نے روایت کیا ہے۔
حوالہ حدیث مشكوة المصابيح / كتاب الإيمان / حدیث: 195
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: موضوع , شیخ زبیر علی زئی: إسناده موضوع
تخریج حدیث ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده موضوع، رواه الدارقطني (4/ 145) ¤٭ فيه جبرون بن واقد: متھم .»
حدیث نمبر: 196
‏‏‏‏وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ أَحَادِيثَنَا يَنْسَخُ بَعْضهَا بَعْضًا كنسخ الْقُرْآن»
الشیخ عبدالستار الحماد
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ’’ہماری احادیث بھی ایک دوسرے کو منسوخ کر دیتی ہیں۔ جس طرح قرآن کا بعض حصہ دوسرے حصے کو منسوخ کر دیتا ہے۔
حوالہ حدیث مشكوة المصابيح / كتاب الإيمان / حدیث: 196
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: موضوع , شیخ زبیر علی زئی: إسناده ضعيف جدًا منکر
تخریج حدیث ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف جدًا منکر، رواه الدارقطني (4/ 145) ¤٭ فيه محمد بن الحارث و محمد بن عبد الرحمٰن البيلماني و أبوه: ضعفاء کلھم، ’’و محمد بن عبد الرحمٰن: حدّث عن أبيه بنسخة شبيھًا بمأتي حديث، کلھا موضوعة‘‘ قاله ابن حبان .»