مشكوة المصابيح
كتاب الصلاة— كتاب الصلاة
(رَدُّ السَّلَامِ بِالإِشَارَةِ فِي الصَّلَاةِ) باب: دورانِ نماز اشارے سے سلام کا جواب دینا
حدیث نمبر: 991
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: قُلْتُ لِبِلَالٍ: كَيْفَ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَرُدُّ عَلَيْهِمْ حِينَ كَانُوا يُسَلِّمُونَ عَلَيْهِ وَهُوَ فِي الصَّلَاةِ ؟ قَالَ: كَانَ يُشِيرُ بِيَدِهِ، رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ، وَفِي رِوَايَةِ النَّسَائِيِّ نَحْوُهُ، وَعِوَضُ: بِلَالٍ صُهَيْبٌ.الشیخ عبدالستار الحماد
ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں، میں نے بلال رضی اللہ عنہ سے پوچھا: جب صحابہ کرام نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو حالتِ نماز میں سلام کیا کرتے تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم انہیں کیسے جواب دیا کرتے تھے؟ انہوں نے فرمایا: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے ہاتھ سے اشارہ کیا کرتے تھے۔ ترمذی، نسائی کی روایت میں بھی اسی طرح ہے اور بلال رضی اللہ عنہ کی جگہ صہیب رضی اللہ عنہ کا ذکر ہے۔ صحیح، [رواہ الترمذی والنسائی]۔