❮
❯
حدیث نمبر: 972
وَعَنِ الْأَزْرَقِ بْنِ قَيْسٍ قَالَ: صَلَّى بِنَا إِمَامٌ لَنَا يُكْنَى أَبَا رِمْثَةَ، قَالَ: صَلَّيْتُ هَذِهِ الصَّلَاةَ، أَوْ مِثْلَ هَذِهِ الصَّلَاةِ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: وَكَانَ أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - يَقُومَانِ فِي الصَّفِّ الْمُقَدَّمِ عَنْ يَمِينِهِ، وَكَانَ رَجُلٌ قَدْ شَهِدَ التَّكْبِيرَةَ الْأُولَى مِنَ الصَّلَاةِ، فَصَلَّى نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ سَلَّمَ عَنْ يَمِينِهِ وَعَنْ يَسَارِهِ، حَتَّى رَأَيْنَا بَيَاضَ خَدَّيْهِ، ثُمَّ انْفَتَلَ كَانْفِتَالِ أَبِي رِمْثَةَ - يَعْنِي نَفْسَهُ - فَقَامَ الَّذِي أَدْرَكَ مَعَهُ التَّكْبِيرَةَ الْأُولَى مِنَ الصَّلَاةِ يَشْفَعُ، فَوَثَبَ إِلَيْهِ عُمَرُ، فَأَخَذَ بِمَنْكِبَيْهِ، فَهَزَّهُ، ثُمَّ قَالَ: اجْلِسْ، فَإِنَّهُ لَمْ يُهْلِكْ أَهْلَ الْكِتَابِ إِلَّا أَنَّهُ لَمْ يَكُنْ بَيْنَ صَلَاتِهِمْ فَصْلٌ ، فَرَفَعَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَصَرَهُ، فَقَالَ: "أَصَابَ اللَّهُ بِكَ يَا بْنَ الْخَطَّابِ "، رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ.
الشیخ عبدالستار الحماد

ازرق بن قیس رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں، ہمارے امام ابورمثہ رضی اللہ عنہ نے ہمیں نماز پڑھائی تو انہوں نے کہا: میں نے یہ نماز یا اس کی مثل نماز رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ پڑھی تھی، انہوں نے کہا: ابوبکر اور عمر رضی اللہ عنہما پہلی صف میں آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی دائیں جانب کھڑے ہوا کرتے تھے، ایک آدمی جو تکبیرِ اولیٰ میں آ کر شامل ہوا، نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے نماز پڑھی، پھر اپنے دائیں بائیں سلام پھیرا حتیٰ کہ ہم نے آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے رخساروں کی سفیدی دیکھی، پھر آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مڑے جیسے ابورمثہ رضی اللہ عنہ (یعنی وہ خود) مڑے، پس وہ آدمی جو تکبیرِ اولیٰ میں آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ شریک ہوا تھا، وہ کھڑا ہوا اور پھر نماز شروع کر دی، تو عمر رضی اللہ عنہ جلدی سے کھڑے ہوئے اور اسے اس کے کندھوں سے پکڑ کر خوب ہلایا، پھر فرمایا: بیٹھ جاؤ، کیونکہ اہل کتاب اسی لیے ہلاک ہوئے تھے کہ ان کی (فرض و نفل) نمازوں میں کوئی وقفہ نہیں ہوتا تھا، پس نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اپنی نظر اٹھائی تو فرمایا: ”ابن خطاب! اللہ نے تیری وجہ سے حق قائم کر دیا۔“ ضعیف۔

حوالہ حدیث مشكوة المصابيح / كتاب الصلاة / حدیث: 972
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: ضَعِيف , شیخ زبیر علی زئی: إسناده ضعيف
تخریج حدیث ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه أبو داود (1007)
٭ وقال الذهبي في تلخيص المستدرک (1/ 270) : ’’المنھال (بن خليفة) ضعفه ابن معين و أشعث (بن شعبة) لين و الحديث منکر .‘‘»