مشكوة المصابيح
كتاب الصلاة— كتاب الصلاة
(الأَدْعِيَةُ وَالأَذْكَارُ المَسْنُونَةُ بَعْدَ السَّلَامِ) باب: سلام پھیرنے کے بعد مسنون دعائیں اور اذکار
حدیث نمبر: 961
وَعَنْ ثَوْبَانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا انْصَرَفَ مِنْ صَلَاتِهِ اسْتَغْفَرَ ثَلَاثًا وَقَالَ: «اللَّهُمَّ أَنْتَ السَّلَامُ وَمِنْكَ السَّلَامُ تَبَارَكْتَ يَا ذَا الْجلَال وَالْإِكْرَام» . رَوَاهُ مُسلمالشیخ عبدالستار الحماد
ثوبان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز سے فارغ ہوتے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تین مرتبہ ’’استغفراللہ‘‘ کہتے اور پھر یہ کلمات پڑھتے، ’’اے اللہ! تو سلامتی والا ہے اور تیری ہی طرف سے سلامتی ہے، اے شان و اکرام والے! تو بڑا ہی با برکت ہے۔ ‘‘ رواہ مسلم۔