مشكوة المصابيح
كتاب الصلاة— كتاب الصلاة
(لَا تَجْعَلْ لِلشَّيْطَانِ نَصِيبًا فِي صَلَاتِكَ) باب: اپنی نماز سے شیطان کا حصہ مقرر نہ کرو
حدیث نمبر: 946
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: لَا يَجْعَلْ أَحَدُكُمْ لِلشَّيْطَانِ شَيْئًا مِنْ صَلَاتِهِ يَرَى أَنَّ حَقًّا عَلَيْهِ أَنْ لَا يَنْصَرِفَ إِلَّا عَنْ يَمِينِهِ لَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَثِيرًا يَنْصَرِفُ عَن يسَارهالشیخ عبدالستار الحماد
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ’’تم میں سے کوئی شخص اپنی نماز سے شیطان کے لیے حصہ نہ بنائے او اس طرح کہ وہ سمجھے کہ (سلام پھیرنے کے بعد) صرف دائیں طرف ہی سے رخ بدلے گا، حالانکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا کہ آپ اکثر اپنی بائیں جانب سے پھرتے تھے۔ متفق علیہ۔