مشكوة المصابيح
كتاب الصلاة— كتاب الصلاة
(السَّلَامُ فِي آخِرِ الصَّلَاةِ) باب: نماز کے آخر میں سلام پھیرنا
حدیث نمبر: 943
وَعَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ أَبِيهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: كُنْتُ أَرَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُسَلِّمُ عَنْ يَمِينِهِ وَعَنْ يَسَارِهِ حَتَّى أَرَى بَيَاضَ خَدِّهِ ، رَوَاهُ مُسْلِمٌ.الشیخ عبدالستار الحماد
عامر بن سعد رحمہ اللہ اپنے والد رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دائیں بائیں سلام پھیرتے ہوئے دیکھتا تھا حتیٰ کہ میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے رخسار کی سفیدی بھی دیکھتا تھا۔ رواہ مسلم۔