مشكوة المصابيح
كتاب الصلاة— كتاب الصلاة
(النَّجَاةُ مِنَ الهُمُومِ وَالأَحْزَانِ) باب: پریشانیوں اور غم سے نجات ؟
وَعَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي أُكْثِرُ الصَّلَاةَ عَلَيْكَ، فَكَمْ أَجْعَلُ لَكَ مِنْ صَلَاتِي ؟ فَقَالَ: "مَا شِئْتَ "، قُلْتُ: الرُّبُعَ ؟ قَالَ: "مَا شِئْتَ، فَإِنْ زِدْتَ فَهُوَ خَيْرٌ لَكَ، قُلْتُ: النِّصْفَ، قَالَ: "مَا شِئْتَ، فَإِنْ زِدْتَ فَهُوَ خَيْرٌ لَكَ "، قُلْتُ: فَالثُّلُثَيْنِ ؟ قَالَ: "مَا شِئْتَ، فَإِنْ زِدْتَ فَهُوَ خَيْرٌ لَكَ "، قُلْتُ: أَجْعَلُ لَكَ صَلَاتِي كُلَّهَا ؟ قَالَ: "إِذًا تُكْفَى هَمَّكَ، وَيُكَفَّرُ لَكَ ذَنْبُكَ "، رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ.ابی بن کعب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! میں آپ پر بہت زیادہ درود بھیجتا ہوں، میں اپنی دعا کا کتنا حصہ آپ پر درود و سلام کے لیے وقف کر دوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جتنا تم چاہو۔“ میں نے عرض کیا: چوتھائی؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جتنا تم چاہو، اگر تم زیادہ کر لو تو وہ تمہارے لیے بہتر ہے۔“ میں نے عرض کیا: نصف؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جتنا تم چاہو، اگر تم زیادہ کر لو تو وہ تمہارے لیے بہتر ہے۔“ میں نے عرض کیا: دو تہائی؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جتنا تم چاہو، اگر زیادہ کر لو تو وہ تمہارے لیے بہتر ہے۔“ میں نے عرض کیا: میں اپنی پوری دعا آپ (پر درود و سلام) کے لیے وقف کر دیتا ہوں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”پھر تو تمہاری ساری مرادیں پوری ہو جائیں گی اور تمہارے گناہ معاف کر دیے جائیں گے۔“ ضعیف۔