❮
❯
حدیث نمبر: 919
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى قَالَ: لَقِيَنِي كَعْبُ بْنُ عُجْرَةَ فَقَالَ أَلَا أُهْدِي لَكَ هَدِيَّةً سَمِعْتُهَا مِنَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُلْتُ بَلَى فَأَهْدِهَا لِي فَقَالَ سَأَلْنَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُلْنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ كَيْفَ الصَّلَاةُ عَلَيْكُمْ أَهْلَ الْبَيْتِ فَإِنَّ اللَّهَ قَدْ عَلَّمَنَا كَيْفَ نُسَلِّمُ عَلَيْكُم قَالَ: «قُولُوا اللَّهُمَّ صل عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حُمَيْدٌ مجيد اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّك حميد مجيد» . إِلَّا أَنَّ مُسْلِمًا لَمْ يَذْكُرْ عَلَى إِبْرَاهِيمَ فِي الْمَوْضِعَيْنِ
الشیخ عبدالستار الحماد

عبدالرحمٰن بن ابی لیلیٰ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ مجھے ملے تو انہوں نے فرمایا: کیا میں تمہیں ایک ہدیہ پیش نہ کروں جسے میں نے نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے سنا تھا؟ میں نے کہا: کیوں نہیں، ضرور پیش فرمائیں، انہوں نے فرمایا: ہم نے رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے دریافت کرتے ہوئے عرض کیا: اللہ کے رسول! ہم آپ کے اہل بیت پر کیسے درود بھیجیں؟ کیونکہ اللہ نے ہمیں یہ تو سکھا دیا ہے کہ ہم آپ پر کیسے سلام بھیجیں، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”یوں کہو: «اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ، اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ» ”الٰہی! رحمت فرما محمد صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم پر اور آلِ محمد صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم پر جس طرح تو نے رحمت فرمائی ابراہیم علیہ السلام اور آلِ ابراہیم علیہ السلام پر، بے شک تو تعریف والا اور بزرگی والا ہے، اے اللہ! برکت فرما محمد صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم پر اور آلِ محمد صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم پر جس طرح تو نے برکت فرمائی ابراہیم علیہ السلام اور آلِ ابراہیم علیہ السلام پر، بے شک تو تعریف والا بزرگی والا ہے۔““ (بخاری، مسلم)۔ البتہ امام مسلم رحمہ اللہ نے دو جگہوں پر «عَلَى إِبْرَاهِيمَ» ذکر نہیں کیا۔ متفق علیہ۔

حوالہ حدیث مشكوة المصابيح / كتاب الصلاة / حدیث: 919
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: مُتَّفق عَلَيْهِ , شیخ زبیر علی زئی: متفق عليه
تخریج حدیث ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (3370) و مسلم (66/ 406)»