مشكوة المصابيح
كتاب الصلاة— كتاب الصلاة
(طَرِيقَةُ الجُلُوسِ فِي القَعْدَةِ [أَيْ التَّشَهُّدِ]) باب: قعدہ ( یعنی تشہد ) میں بیٹھنے کا طریقہ
حدیث نمبر: 914
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَجْلِسَ الرَّجُلُ فِي الصَّلَاةِ وَهُوَ مُعْتَمِدٌ عَلَى يَدِهِ. رَوَاهُ أَحْمد وَأَبُو دَاوُد وَفِي رِوَايَةٍ لَهُ: نَهَى أَنْ يَعْتَمِدَ الرَّجُلُ عَلَى يَدَيْهِ إِذا نَهَضَ فِي الصَّلَاةالشیخ عبدالستار الحماد
ابن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز میں ہاتھ کا سہارا لے کر بیٹھنے سے منع کیا کرتے تھے۔ احمد، ابوداؤد، اور انہی کی ایک روایت میں ہے: جب آدمی نماز میں کھڑا ہو تو اسے ہاتھوں کا سہارا لے کر کھڑا ہونے سے منع فرمایا۔ صحیح باللفظ الاول، رواہ احمد۔