مشكوة المصابيح
كتاب الصلاة— كتاب الصلاة
(تَحْرِيكُ الإِصْبَعِ عِنْدَ الإِشَارَةِ) باب: اشارہ کرتے وقت انگلی کو حرکت دینا
وَعَن وَائِلِ بْنِ حَجَرٍ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ثُمَّ جَلَسَ فَافْتَرَشَ رِجْلَهُ الْيُسْرَى وَوَضَعَ يَدَهُ الْيُسْرَى عَلَى فَخِذِهِ الْيُسْرَى وَحَدَّ مِرْفَقَهُ الْيُمْنَى عَلَى فَخِذِهِ الْيُمْنَى وَقَبَضَ ثِنْتَيْنِ وَحَلَّقَ حَلْقَةً ثُمَّ رَفَعَ أُصْبُعَهُ فَرَأَيْتُهُ يُحَرِّكُهَا يَدْعُو بهَا. رَوَاهُ أَبُو دَاوُد والدارميوائل بن حجر رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے بیان کیا: پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (تشہد کے لیے) بیٹھے آپ نے اپنا بایاں پاؤں بچھایا، بایاں ہاتھ اپنی بائیں ران پر رکھا، دائیں کہنی کو دائیں ران سے اٹھا کر رکھا، دو انگلیوں کو بند کیا اور درمیانی انگلی اور انگوٹھے کو ملا کر حلقہ بنایا، پھر اپنی انگشت شہادت کو اٹھایا، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا کہ آپ اس کو حرکت دیتے اور اس کے ساتھ اشارہ کرتے تھے۔ صحیح، رواہ ابوداؤد و الدارمی۔