مشكوة المصابيح
كتاب الصلاة— كتاب الصلاة
(الإِكْثَارُ مِنَ السُّجُودِ سَبَبٌ لِمُرَافَقَةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ) باب: کثرت سے سجدہ کرنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی رفاقت کا ذریعہ ہے
وَعَن ربيعَة بن كَعْب قَالَ: كُنْتُ أَبِيتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَتَيْتُهُ بِوَضُوئِهِ وَحَاجَتِهِ فَقَالَ لِي: «سَلْ» فَقُلْتُ: أَسْأَلُكَ مُرَافَقَتَكَ فِي الْجَنَّةِ. قَالَ: «أَو غير ذَلِكَ؟» . قُلْتُ هُوَ ذَاكَ. قَالَ: «فَأَعِنِّي عَلَى نَفسك بِكَثْرَة السُّجُود» . رَوَاهُ مُسلمربیعہ بن کعب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہاں رات بسر کیا کرتا تھا، میں آپ کے لیے وضو کا پانی اور آپ کی دیگر ضروریات کا انتظام کیا کرتا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ’’مجھ سے کوئی چیز مانگو۔ ‘‘ میں نے عرض کیا، میں آپ سے، جنت میں آپ کے ساتھ ہونے کا سوال کرتا ہوں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’کیا اس کے علاوہ کچھ اور؟‘‘ میں نے عرض کیا: بس یہی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’پس اپنی ذات کے لیے کثرت سجود سے میری مدد کر۔ ‘‘ رواہ مسلم۔