❮
❯
حدیث نمبر: 890
وَعَنْ مَيْمُونَةَ رِضَى اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ: "كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا سَجَدَ جَافَى بَيْنَ يَدَيْهِ، حَتَّى لَوْ أَنَّ بَهْمَةً أَرَادَتْ أَنْ تَمُرَّ تَحْتَ يَدَيْهِ مَرَّتْ "، هَذَا لَفْظُ أَبِي دَاوُدَ، صَرَّحَ فِي: شَرْحِ السُّنَّةِ بِإِسْنَادِهِ. وَلِمُسْلِمٍ بِمَعْنَاهُ قَالَتْ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا سَجَدَ لَوْ شَاءَتْ بَهْمَةٌ أَنْ تَمُرَّ بَيْنَ يَدَيْهِ لَمَرَّتْ.
الشیخ عبدالستار الحماد

میمونہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ جب نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سجدہ کرتے تو ”اپنے ہاتھوں کو پہلوؤں سے دور رکھتے تھے حتیٰ کہ اگر بکری کا بچہ آپ کے ہاتھوں کے نیچے سے گزرنا چاہتا تو وہ گزر جاتا۔“ صحیح۔ یہ ابوداؤد کی روایت کے الفاظ ہیں، جیسا کہ بغوی رحمہ اللہ نے شرح السنہ میں اپنی سند سے بیان کیا ہے، اور مسلم میں اسی معنی کی روایت ہے: میمونہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ ”جب نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سجدہ کرتے تو اگر بکری کا بچہ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے نیچے سے گزرنا چاہتا تو وہ گزر سکتا تھا۔“

حوالہ حدیث مشكوة المصابيح / كتاب الصلاة / حدیث: 890
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صَحِيح , شیخ زبیر علی زئی: صحيح
تخریج حدیث ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «صحيح، رواه أبو داود (898) و البغوي في شرح السنة (3/ 145، 146) و مسلم (237/ 496)»