مشكوة المصابيح
كتاب الصلاة— كتاب الصلاة
(عَدَمُ إِتْمَامِ الرُّكُوعِ وَالسُّجُودِ أَيْ عَدَمُ إِتْمَامِ الصَّلَاةِ) باب: رکوع اور سجدہ پورا نہ کرنا یعنی نماز کا پورا نہ ہونا
حدیث نمبر: 884
وَعَنْ شَقِيقٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: إِنَّ حُذَيْفَةَ رَأَى رَجُلًا لَا يُتِمُّ رُكُوعَهُ وَلَا سُجُودَهُ ، فَلَمَّا قَضَى صَلَاتَهُ دَعَاهُ، فَقَالَ لَهُ حُذَيْفَةُ: مَا صَلَّيْتَ، قَالَ: وَأَحْسَبُهُ قَالَ: وَلَوْ مِتَّ مِتَّ عَلَى غَيْرِ الْفِطْرَةِ الَّتِي فَطَرَ اللَّهُ مُحَمَّدًا، رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ.الشیخ عبدالستار الحماد
شقیق رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں، حذیفہ رضی اللہ عنہ نے ایک آدمی کو نامکمل رکوع و سجود کرتے ہوئے دیکھا، جب وہ نماز پڑھ چکا تو انہوں نے اسے بلایا، حذیفہ رضی اللہ عنہ نے اسے فرمایا: ”تم نے نماز نہیں پڑھی۔“ راوی بیان کرتے ہیں، میرا خیال ہے کہ انہوں نے کہا: ”اگر تم (اسی طرح) فوت ہو جاتے تو تم اس فطرت و ملت پر فوت نہ ہوتے جس پر اللہ نے محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو پیدا فرمایا۔“ (رواہ البخاری)