مشكوة المصابيح
كتاب الصلاة— كتاب الصلاة
(الدُّعَاءُ فِي الصَّلَاةِ لِلطَّلَبِ الرَّحْمَةِ وَالاِسْتِعَاذَةِ مِنَ العَذَابِ) باب: نماز میں رحمت کے لئے دعا اور عذاب سے پناہ کی دعا کرنا
وَعَنْ حُذَيْفَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، أَنَّهُ صَلَّى مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَكَانَ يَقُولُ فِي رُكُوعِهِ: "سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِيمِ "، وَفِي سُجُودِهِ: "سُبْحَانَ رَبِّيَ الْأَعْلَى "وَمَا أَتَى عَلَى آيَةِ رَحْمَةٍ إِلَّا وَقَفَ وَسَأَلَ، وَمَا أَتَى عَلَى آيَةِ عَذَابٍ إِلَّا وَقَفَ وَتَعَوَّذَ، رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ، وَأَبُو دَاوُدَ وَالدَّارِمِيُّ، وَرَوَى النَّسَائِيُّ وَابْنُ مَاجَهْ إِلَى قَوْلِهِ "الْأَعْلَى "وَقَالَ التِّرْمِذِيُّ: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ.حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے رکوع میں «سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِيمِ» ”پاک ہے میرا رب جو عظمت والا ہے“ اور سجود میں «سُبْحَانَ رَبِّيَ الْأَعْلَىٰ» ”پاک ہے میرا رب جو سب سے بلند ہے“ پڑھا کرتے تھے، جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کسی آیتِ رحمت پر پہنچتے تو وقف فرما کر رحمت طلب کرتے اور جب کسی آیتِ عذاب پر پہنچتے تو وقف فرما کر اللہ کی پناہ طلب کرتے۔ ترمذی، ابوداؤد، دارمی اور نسائی و ابن ماجہ نے «الْأَعْلَىٰ» تک روایت کیا ہے، اور امام ترمذی رحمہ اللہ نے فرمایا: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ (صحیح)