مشكوة المصابيح
كتاب الصلاة— كتاب الصلاة
(الأَدْعِيَةُ بَعْدَ الرُّكُوعِ، بِرِوَايَةِ البُخَارِيِّ) باب: رکوع کے بعد کی دعائیں ، بروایت البخاری
وَعَنْ رِفَاعَةَ بْنِ رَافِعٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: كُنَّا نُصَلِّي وَرَاءَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمَّا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرَّكْعَةِ، قَالَ: "سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ ": فَقَالَ رَجُلٌ وَرَاءَهُ: رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ، حَمْدًا كَثِيرًا طَيِّبًا مُبَارَكًا فِيهِ فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ: "مَنِ الْمُتَكَلِّمُ آنِفًا "، قَالَ: أَنَا قَالَ: "رَأَيْتُ بِضْعَةً وَثَلَاثِينَ مَلَكًا يَبْتَدِرُونَهَا، أَيُّهُمْ يَكْتُبُهَا أَوَّلَ "، رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ.رفاعہ بن رافع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، ہم نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیچھے نماز پڑھ رہے تھے، پس جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے رکوع سے سر اٹھایا تو فرمایا: «سَمِعَ اللّٰهُ لِمَنْ حَمِدَهٗ» ”اللہ نے اس کی سن لی جس نے اس کی تعریف کی۔“ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیچھے ایک آدمی نے کہا: «رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ حَمْدًا كَثِيرًا طَيِّبًا مُبَارَكًا فِيهِ» ”ہمارے رب! تیرے ہی واسطے تعریف ہے، بہت زیادہ پاکیزہ اور با برکت تعریف۔“ جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز سے فارغ ہوئے تو فرمایا: ”ابھی بولنے والا کون تھا؟“ اس آدمی نے کہا: میں! آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے تیس سے زائد فرشتوں کو دیکھا کہ وہ جلدی کر رہے تھے کہ ان کا ثواب سب سے پہلے کون لکھتا ہے۔“ رواہ البخاری۔