مشكوة المصابيح
كتاب الصلاة— كتاب الصلاة
(سُجُودُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي القَوْمَةِ) باب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا قومہ میں سجدہ
حدیث نمبر: 870
وَعَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا قَالَ: "سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ "قَامَ حَتَّى نَقُولَ: قَدْ أَوْهَمَ ، ثُمَّ يَسْجُدُ وَيَقْعُدُ بَيْنَ السَّجْدَتَيْنِ حَتَّى نَقُولَ: قَدْ أَوْهَمَ، رَوَاهُ مُسْلِمٌ.الشیخ عبدالستار الحماد
انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب «سَمِعَ اللّٰهُ لِمَنْ حَمِدَهُ» ”اللہ نے اس کی سن لی جس نے اس کی تعریف کی“ کہتے تو آپ کھڑے رہتے حتیٰ کہ ہم (دل میں) کہتے کہ ”آپ کو وہم ڈال دیا گیا ہے“، پھر آپ سجدہ کرتے اور آپ دو سجدوں کے درمیان بیٹھتے حتیٰ کہ ہم (دل میں) کہتے کہ ”آپ کو وہم ڈال دیا گیا ہے“۔ [رواہ مسلم]