مشكوة المصابيح
كتاب الصلاة— كتاب الصلاة
(فِي أَرْبَعِ رَكَعَاتٍ ثِنْتَانِ وَعِشْرُونَ تَكْبِيرَةً) باب: چار رکعت نماز میں بائیس تکبیرات ہیں
حدیث نمبر: 807
وَعَنْ عِكْرِمَةَ، قَالَ: صَلَّيْتُ خَلْفَ شَيْخٍ بِمَكَّةَ، فَكَبَّرَ ثِنْتَيْنِ وَعِشْرِينَ تَكْبِيرَةً ، فَقُلْتُ لِابْنِ عَبَّاسٍ: إِنَّهُ أَحْمَقُ، فَقَالَ: ثَكَلَتْكَ أُمُّكَ، سُنَّةُ أَبِي الْقَاسِمِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ.الشیخ عبدالستار الحماد
عکرمہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں، میں نے مکہ میں ایک بزرگ کے پیچھے نماز پڑھی تو انہوں نے بائیس مرتبہ «اللّٰهُ أَكْبَرُ» ”اللہ سب سے بڑا ہے“ کہا، تو میں نے ابن عباس رضی اللہ عنہما سے کہا: ”یہ تو احمق ہے“، انہوں نے کہا: ”تیری ماں تجھے گم پائے، یہ تو ابو القاسم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت ہے۔“ رواہ البخاری۔