حدیث نمبر: 805
وَعَنِ الْفَضْلِ بْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا -، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ( الصَّلَاةُ مَثْنَى مَثْنَى، تَشَهُّدٌ فِي رَكْعَتَيْنِ ، وَتَخَشُّعٌ وَتَضَرُّعٌ وَتَمَسْكُنٌ، ثُمَّ تُقْنِعُ يَدَيْكَ - يَقُولُ: تَرْفَعُهُمَا - إِلَى رَبِّكَ مُسْتَقْبِلًا بِبُطُونِهِمَا وَجْهَكَ، وَتَقُولُ يَا رَبِّ ! يَا رَبِّ ! وَمَنْ لَمْ يَفْعَلْ ذَلِكَ فَهُوَ كَذَا وَكَذَا )، وَفِي رِوَايَةٍ: "فَهُوَ خِدَاجٌ "رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ.الشیخ عبدالستار الحماد
فضل بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”نماز دو رکعت ہے، ہر دو رکعت کے بعد تشہد پڑھ، خشوع و خضوع اور عاجزی و بے چارگی کا اظہار کر، پھر اپنے ہاتھ اپنے رب کی طرف بلند کر، اس طرح کہ ان کی ہتھیلیوں کا رخ تیرے چہرے کی طرف ہو، اور کہہ: اے میرے رب! اے میرے رب! اور جس نے ایسا نہ کیا تو وہ اس طرح، اس طرح ہے۔“ اور ایک دوسری روایت میں ہے: ”تو وہ ناقص ہے۔“ ضعیف۔