❮
❯
حدیث نمبر: 767
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: ( إِذَا صَلَّى أَحَدُكُمْ فَلَا يَضَعْ نَعْلَيْهِ عَنْ يَمِينِهِ ، وَلَا عَنْ يَسَارِهِ، فَتَكُونَ عَنْ يَمِينِ غَيْرِهِ، إِلَّا أَنْ لَا يَكُونَ عَنْ يَسَارِهِ أَحَدٌ، وَلِيَضَعْهَا بَيْنَ رِجْلَيْهِ )، وَفَّى رِوَايَةٍ: ( أَوْ لِيُصَلِّ فِيهِمَا )، رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ، وَرَوَى ابْنُ مَاجَهْ مَعْنَاهُ.
الشیخ عبدالستار الحماد

ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی نماز پڑھے تو وہ اپنے جوتے اپنی دائیں طرف نہ رکھے اور نہ بائیں طرف، کیونکہ اس کی بائیں جانب کسی دوسرے شخص کی دائیں جانب ہوگی، ہاں! اگر اس کے بائیں طرف کوئی نہ ہو تو پھر بائیں طرف رکھ لے، ورنہ انہیں اپنے پاؤں کے درمیان رکھے۔“ اور ایک روایت میں ہے: ”یا ان میں نماز پڑھ لے۔“ ابوداؤد اور ابن ماجہ نے بھی اسی طرح روایت کیا ہے۔

حوالہ حدیث مشكوة المصابيح / كتاب الصلاة / حدیث: 767
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صَحِيحٌ , شیخ زبیر علی زئی: صحيح
تخریج حدیث ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «صحيح، رواه أبو داود (654) و ابن ماجه (1432) [و صححه ابن خزيمة (1016) و ابن حبان (361) والحاکم علٰي شرط الشيخين (1/ 259) ووافقه الذهبي .]»