مشكوة المصابيح
كتاب الصلاة— كتاب الصلاة
(يَجُوزُ لِلْمَرْأَةِ أَنْ تُصَلِّيَ فِي قَمِيصٍ كَبِيرٍ) باب: بڑے کرتہ میں عورت نماز پڑھ سکتی ہے
حدیث نمبر: 763
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، أَنَّهَا سَأَلَتْ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَتُصَلِّي الْمَرْأَةُ فِي دِرْعٍ وَخِمَارٍ عَلَيْهَا إِزَارٌ ؟ قَالَ: ( إِذَا كَانَ الدِّرْعُ سَابِغًا يُغَطِّي ظُهُورَ قَدَمَيْهَا ) رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ، وَذَكَرَ جَمَاعَةٌ وَقَفُوهُ عَلَى أُمِّ سَلَمَةَ.الشیخ عبدالستار الحماد
ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دریافت کیا: کیا عورت تہبند کے بغیر صرف قمیض اور دوپٹے میں نماز پڑھ سکتی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں، جب قمیض اس قدر کامل اور کشادہ ہو کہ وہ اس کے پاؤں ڈھانپتی ہو۔“ ابوداؤد، اور انہوں نے راویوں کی ایک جماعت کا ذکر کیا جنہوں نے اس حدیث کو ام سلمہ رضی اللہ عنہا پر موقوف قرار دیا ہے۔ ضعیف۔