مشكوة المصابيح
كتاب الصلاة— كتاب الصلاة
(دُعَاءُ رَسُولِ اللهِ ﷺ لِحِمَايَةِ قَبْرِهِ المُبَارَكِ مِنَ الشِّرْكِ) باب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا اپنی قبر مبارک کو شرک سے محفوظ رکھنے کی دعا کرنا
حدیث نمبر: 750
وَعَن عَطاء بْنِ يَسَارٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسلم: «اللَّهُمَّ لَا تجْعَل قَبْرِي وثنا يعبد اشْتَدَّ غَضَبُ اللَّهِ عَلَى قَوْمٍ اتَّخَذُوا قُبُورَ أَنْبِيَائهمْ مَسَاجِد» . رَوَاهُ مَالك مُرْسلاالشیخ عبدالستار الحماد
عطا بن یسار ؒ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’اے اللہ! میری قبر کو بت نہ بنانا کہ اس کی پوجا کی جائے، اللہ ان لوگوں پر سخت ناراض ہو جنہوں نے انبیا علیہم السلام کی قبروں کو سجدہ گاہ بنا لیا۔ ‘‘ امام مالک نے اسے مرسل روایت کیا۔ صحیح، رواہ مالک۔