مشكوة المصابيح
كتاب الصلاة— كتاب الصلاة
(مَثَلُ مَنْ يَأْتِي ٱلْمَسْجِدَ لِسَبَبٍ دُنْيَوِيٍّ) باب: مساجد میں کسی دنیاوی وجہ سے آنے والے کی مثال
حدیث نمبر: 742
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رِضَى اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: ( مَنْ جَاءَ مَسْجِدِي هَذَا لَمْ يَأْتِ إِلَّا لِخَيْرٍ يَتَعَلَّمُهُ أَوْ يُعَلِّمُهُ، فَهُوَ بِمَنْزِلَةِ الْمُجَاهِدِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ ، وَمَنْ جَاءَ لِغَيْرِ ذَلِكَ ; فَهُوَ بِمَنْزِلَةِ الرَّجُلِ يَنْظُرُ إِلَى مَتَاعِ غَيْرِهِ )، رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ، وَالْبِيهَقِيُّ فِي [ شُعَبِ الْإِيمَانِ ]الشیخ عبدالستار الحماد
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”جو شخص میری اس مسجد میں محض کوئی خیر و بھلائی سیکھنے یا سکھانے کی غرض سے آئے تو وہ اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والے کے مقام و مرتبہ پر ہے، اور جو شخص اس کے علاوہ کسی اور غرض سے آئے تو وہ اس آدمی کی طرح ہے جو کسی کے مال پر نظر رکھتا ہو۔“ اسنادہ حسن، رواہ ابن ماجہ والبیہقی فی شعب الایمان۔