مشكوة المصابيح
كتاب الصلاة— كتاب الصلاة
(مَنْعُ ٱلشِّرَاءِ وَٱلْبَيْعِ وَإِعْلَانِ ٱلضَّالَّةِ فِي ٱلْمَسَاجِدِ) باب: مساجد میں خرید و فرخت اور گمشدگی کا اعلان کرنا منع ہے
حدیث نمبر: 733
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: ( إِذَا رَأَيْتُمْ مَنْ يَبِيعُ أَوْ يَبْتَاعُ فِي الْمَسْجِدِ، فَقُولُوا: لَا أَرْبَحَ اللَّهُ تِجَارَتَكَ، وَإِذَا رَأَيْتُمْ مَنْ يَنْشُدُ فِيهِ ضَالَّةً، فَقُولُوا: لَا رَدَّ اللَّهُ عَلَيْكَ )، رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ، وَالدَّارِمِيُّ.الشیخ عبدالستار الحماد
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم کسی شخص کو مسجد میں خرید و فروخت کرتے ہوئے دیکھو تو تم کہو: «لَا أَرْبَحَ اللّٰهُ تِجَارَتَكَ» ”اللہ تیری تجارت کو نفع مند نہ بنائے“، اور جب تم کسی شخص کو اس میں گم شدہ جانور کا اعلان کرتے ہوئے دیکھو تو تم کہو: «لَا رَدَّهَا اللّٰهُ عَلَيْكَ» ”اللہ کرے وہ چیز تمہیں نہ ملے۔““ صحیح، رواہ الترمذی و الدارمی۔