مشكوة المصابيح
كتاب الصلاة— كتاب الصلاة
(ٱلْمَسَاجِدُ... رِيَاضٌ مِنْ رِيَاضِ ٱلْجَنَّةِ) باب: مسجدیں ۔ ۔ ۔ جنت کے باغیچے
حدیث نمبر: 729
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: ( إِذَا مَرَرْتُمْ بِرِيَاضِ الْجَنَّةِ فَارْتَعُوا )، قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ ! وَمَا رِيَاضُ الْجَنَّةِ ; قَالَ: ( الْمَسَاجِدُ )، قِيلَ وَمَا الرَّتْعُ ؟ يَا رَسُولَ اللَّهِ ! قَالَ: ( سُبْحَانَ اللَّهِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ، وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَاللَّهُ أَكْبَرُ )، رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ.الشیخ عبدالستار الحماد
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم جنت کے باغوں کے پاس سے گزرو تو کچھ کھا پی لیا کرو۔“ عرض کیا گیا: اللہ کے رسول! جنت کے باغات کیا ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”مساجد۔“ پوچھا گیا: اللہ کے رسول! خورد و نوش سے کیا مراد ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: «سُبْحَانَ اللّٰهِ، وَالْحَمْدُ لِلّٰهِ، وَلَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ، وَاللّٰهُ أَكْبَرُ» ”اللہ پاک ہے، ہر قسم کی تعریف اللہ کے لیے ہے، اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں، اور اللہ سب سے بڑا ہے۔“ ضعیف۔