وَعَنْ عُثْمَانَ بْنِ مَظْعُونٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ ! أَتَئْذَنُ لَنَا فِي الِاخْتِصَاءِ ؟ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: ( لَيْسَ مِنَّا مَنْ خَصَى وَلَا اخْتَصَى، إِنَّ خِصَاءَ أُمَّتِي الصِّيَامُ )، فَقَالَ: ائْذَنْ لَنَا فِي السِّيَاحَةِ، فَقَالَ: ( إِنْ سِيَاحَةَ أُمَّتَيِ الْجِهَادُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ )، فَقَالَ: ائْذَنْ لَنَا فِي التَّرَهُّبِ، فَقَالَ: ( إِنَّ تَرَهُّبَ أُمَّتَيَ الْجُلُوسُ فِي الْمَسَاجِدِ انْتِظَارِ الصَّلَاةِ ، رَوَاهُ فِي شَرْحِ السُّنَّةِ.عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! ہمیں خصی ہونے کی اجازت عطا فرمائیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے کسی کو خصی کیا یا اپنے آپ کو خصی کیا تو وہ ہم میں سے نہیں، کیونکہ میری امت کا خصی ہونا، روزہ رکھنا ہے۔“ انہوں نے کہا: ہمیں سیاحت کی اجازت مرحمت فرمائیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”میری امت کی سیاحت، جہاد فی سبیل اللہ ہے۔“ انہوں نے عرض کیا: ہمیں رہبانیت اختیار کرنے کی اجازت دے دیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”نماز کے انتظار میں مساجد میں بیٹھنا میری امت کی رہبانیت ہے۔“ ضعیف۔