مشكوة المصابيح
كتاب الصلاة— كتاب الصلاة
(تَحْذِيرٌ لِمَنْ يَتَّبِعُ ٱلْيَهُودَ وَٱلنَّصَارَى فِي تَزْيِينِ ٱلْمَسَاجِدِ) باب: مساجد کی زیب و زینت میں یہود و نصاریٰ کی پیروی کرنے والوں کو انتباہ
حدیث نمبر: 718
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: ( مَا أَمَرْتُ بِتَشْيِيدِ الْمَسَاجِدِ )، قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: لَتُزَخْرِفُنَّهَا كَمَا زَخْرَفَتِ الْيَهُودُ وَالنَّصَارَى، رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ.الشیخ عبدالستار الحماد
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے مساجد کو چونا گچ کرنے کا حکم نہیں دیا گیا۔“ عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: تم انہیں اس طرح مزین کرو گے جیسے یہود و نصاریٰ نے مزین کیا۔ (ضعیف)