مشكوة المصابيح
كتاب الصلاة— كتاب الصلاة
(تَحْذِيرٌ لِمَنْ يَتَّبِعُ ٱلْيَهُودَ وَٱلنَّصَارَى فِي تَزْيِينِ ٱلْمَسَاجِدِ) باب: مساجد کی زیب و زینت میں یہود و نصاریٰ کی پیروی کرنے والوں کو انتباہ
حدیث نمبر: 718
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَا أَمَرْتُ بِتَشْيِيدِ الْمَسَاجِدِ» . قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: لَتُزَخْرِفُنَّهَا كَمَا زَخْرَفَتِ الْيَهُود وَالنَّصَارَى. رَوَاهُ أَبُو دَاوُدالشیخ عبدالستار الحماد
ابن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’مجھے مساجد کو چونا گچ کرنے کا حکم نہیں دیا گیا۔ ‘‘ ابن عباس رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم انہیں اس طرح مزین کرو گے جیسے یہودو نصاریٰ نے مزین کیا۔ ضعیف۔