مشكوة المصابيح
كتاب الصلاة— كتاب الصلاة
(تَنْظِيفُ ٱلْمَسْجِدِ مِنَ ٱلْقَذَرِ عِبَادَةٌ) باب: مسجد کو گندگی سے پاک کرنا ثواب ہے
حدیث نمبر: 709
عَنْ أَبِي ذَرٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: ( عُرِضَتْ عَلَيَّ أَعْمَالُ أُمَّتِي حَسَنُهَا وَسَيِّئُهَا، فَوَجَدْتُ فِي مَحَاسِنِ أَعْمَالِهَا الْأَذَى يُمَاطُ عَنْ طَرِيقٍ، وَوَجَدْتُ فِي مَسَاوِئِ أَعْمَالِهَا النُّخَاعَةَ تَكُونُ فِي الْمَسْجِدِ لَا تُدْفَنُ ). رَوَاهُ مُسْلِمٌالشیخ عبدالستار الحماد
ابوذر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”میری امت کے اچھے برے تمام اعمال مجھ پر پیش کیے گئے، میں نے راستے سے تکلیف دہ چیز کو دور کر دینا اس کے محاسنِ اعمال میں پایا، اور وہ تھوک جو مسجد میں ہو اور اسے صاف نہ کیا جائے تو میں نے اسے اس کے برے اعمال میں پایا۔“ رواہ مسلم۔