مشكوة المصابيح
كتاب الصلاة— كتاب الصلاة
(أَدْعِيَةُ ٱلدُّخُولِ وَٱلْخُرُوجِ مِنَ ٱلْمَسْجِدِ) باب: مسجد میں آنے جانے کی دعائیں
حدیث نمبر: 703
وَعَنْ أَبِي أُسَيْدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِذَا دَخَلَ أَحَدُكُمُ الْمَسْجِدَ فَلْيَقُلِ: اللَّهُمَّ افْتَحْ لِي أَبْوَابَ رَحْمَتِكَ. وَإِذَا خَرَجَ فَلْيَقُلِ: الله إِنِّي أَسأَلك من فضلك . رَوَاهُ مُسلمالشیخ عبدالستار الحماد
ابواسید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’جب تم میں سے کوئی مسجد میں داخل ہو تو وہ یہ دعا پڑھے: ’’اے اللہ! میرے لیے اپنی رحمت کے دروازے کھول دے، اور جب وہ مسجد سے باہر آئے تو یہ دعا پڑھے: ’’اے اللہ! میں تجھ سے تیرے فضل کا سوال کرتا ہوں۔ ‘‘ رواہ مسلم۔