مشكوة المصابيح
كتاب الصلاة— كتاب الصلاة
(الإِجَابَةُ لِلأَذَانِ دُخُولٌ فِي الجَنَّةِ) باب: اذان کا جواب کس طرح دینا ہے ؟ بروایت امام احمد
وَعَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ وَقَّاصٍ، قَالَ: إِنِّي لَعِنْدَ مُعَاوِيَةَ، إِذْ أَذَّنَ مُؤَذِّنُهُ، فَقَالَ مُعَاوِيَةُ كَمَا قَالَ مُؤَذِّنُهُ، حَتَّى إِذَا قَالَ: حَيَّ عَلَى الصَّلَاةِ، قَالَ: لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ ، فَلَمَّا قَالَ: حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ ; قَالَ: لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ الْعَلِيِّ الْعَظِيمِ. وَقَالَ بَعْدَ ذَلِكَ مَا قَالَ الْمُؤَذِّنُ، ثُمَّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ ذَلِكَ. رَوَاهُ أَحْمَدُ.علقمہ بن وقاص رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں، میں معاویہ رضی اللہ عنہ کے پاس تھا، جب ان کے مؤذن نے اذان کہی تو معاویہ رضی اللہ عنہ نے بھی اپنے مؤذن کے کلمات کہے حتیٰ کہ جب اس نے کہا: ”آؤ نماز کی طرف“، تو انہوں نے کہا: «لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللّٰهِ» ”گناہ سے بچنا اور نیکی کرنا محض اللہ کی توفیق سے ممکن ہے“، پس جب اس نے کہا: «حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ» تو انہوں نے کہا: «لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللّٰهِ الْعَلِيِّ الْعَظِيمِ» اور اس کے بعد جیسے مؤذن نے کہا، ویسے ہی انہوں نے کہا اور فرمایا: ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو سنا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایسے ہی فرمایا تھا۔“ [صحیح، رواہ احمد]