مشكوة المصابيح
كتاب الصلاة— كتاب الصلاة
(فَضِيلَةُ الأَذَانِ وَالإِجَابَةِ لَهُ) باب: اذان دیتے وقت کانوں میں انگلیاں داخل کرنا مسنون ہے
حدیث نمبر: 653
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَعْدِ بْنِ عَمَّارِ بْنِ سَعْدٍ مُؤَذِّنِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ بِلَالًا أَنْ يَجْعَلَ أُصْبُعَيْهِ فِي أُذُنَيْهِ وَقَالَ: «إِنَّه أرفع لصوتك» . رَوَاهُ ابْن مَاجَهالشیخ عبدالستار الحماد
عبدالرحمٰن بن سعد بن عمار بن سعد ؒ بیان کرتے ہیں کہ مجھے میرے والد نے اپنے والد سے اور اس نے سعد بن عمار کے دادا سعد بن عائذ جو کہ مؤذن رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تھے کے حوالے سے حدیث بیان کی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بلال رضی اللہ عنہ کو کانوں میں انگلیاں داخل کرنے کا حکم دیتے ہوئے فرمایا: ’’اس سے تمہاری آواز زیادہ بلند ہو جائے گی۔ ‘‘ ضعیف۔