حدیث نمبر: 641
عَنْ أَنَسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -، قَالَ: ذَكَرُوا النَّارَ وَالنَّاقُوسَ، فَذَكَرُوا الْيَهُودَ وَالنَّصَارَى، فَأُمِرَ بِلَالٌ أَنْ يَشْفَعَ الْأَذَانَ، وَأَنْ يُوتِرَ الْإِقَامَةَ. قَالَ إِسْمَاعِيلُ: فَذَكَرْتُهُ لِأَيُّوبَ فَقَالَ: إِلَّا الْإِقَامَةَ مُتَّفَقٌ عَلَيْهِالشیخ عبدالستار الحماد
انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، بعض صحابہ رضی اللہ عنہم نے (اعلانِ نماز کے لیے) آگ جلانے اور ناقوس بجانے کا ذکر کیا اور بعض صحابہ رضی اللہ عنہم نے یہود و نصاریٰ (سے مشابہت) کا ذکر کیا، تو بلال رضی اللہ عنہ کو حکم دیا گیا کہ وہ ”کلماتِ اذان دو دو مرتبہ اور کلماتِ اقامت ایک ایک مرتبہ کہیں۔“ متفق علیہ۔ اسماعیل بیان کرتے ہیں، میں نے ایوب سے اس حدیث کا ذکر کیا تو انہوں نے فرمایا: مگر «قَدْ قَامَتِ الصَّلَاةُ» ”نماز کھڑی ہو گئی“ کے الفاظ دو مرتبہ کہے۔